ترک وزیر اعظم احمد داود اولو قطر کے دورے پر

یہ دورہ 27 اور 28 اپریل کے عرصے پر محیط ہو گا جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور پر غور کیا جائیگا

479265
ترک وزیر اعظم احمد داود اولو قطر کے دورے پر

وزیر اعظم احمد داود اولو  آج  قطر  کے دورے پر  تشریف  لے جا رہے ہیں۔

وزارت عظمی کے  پریس دفتر سے  جاری کردہ  اعلان کے مطابق  داود اولو 27 تا 28 اپریل        اس  دورے کے  دوران امیر    ِ قطر  تمیم بن حماد الا ثانی ، وزیر   اعظم و وزیر داخلہ  شیخ  عبداللہ ناصر بن خلیفہ    الا ثانی سے ملاقات  کریں گے۔

بتایا گیا ہے  کہ ان مذاکرات میں  ترکی ۔ قطر    تعلقات  سمیت   علاقائی و  بین الاقوامی   پیش رفت پر غور کیا جائیگا۔

قطری   کاروباری حلقوں  کے ساتھ بھی یکجا ہونے والے   ترک وزیر اعظم   اس ملک      میں متعین ترک دستے   کا بھی  معائنہ کریں گے۔

ترک وزیر اعظم قطر یونیورسٹی  میں  ایک کانفرس بھی دیں  گے۔

 



متعللقہ خبریں