ہم  نے ترکی۔متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے

یورپی یونین کو منصوبو ں سے تعاون کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی یومیہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ بھی فراہم کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں بلا تاخیر قدم اٹھانا چاہیے۔ میولود چاوش اولو

478305
ہم  نے ترکی۔متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  متحدہ عرب امارات  کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زیاد النیہان کی دعوت پر ابو ظہبی کے دورے پر ہیں۔

اپنی مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی سے قبل اخباری  نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ میرا یہ دورہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے  اور ہم  نے ترکی۔متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں دو طرفہ شکل میں اس بات پر زور دیا گیا  کہ اب کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات خاص طور پر سعودی عرب اور اس کے اطراف کے علاقے کے استحکام  و تحفظ کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں انقرہ  کے سفیر 7 مئی کو اپنے فرائض کا آغاز کریں گے۔

شامی مہاجرین کے لئے یورپی یونین کی طرف سے متوقع 3 بلین یورو کی امداد میں تاخیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا کہ مہاجرین کے مسئلے کے حل کے لئے یورپی یونین کو زیادہ عملی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو منصوبو ں سے تعاون کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی یومیہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ بھی فراہم کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں بلا تاخیر قدم اٹھانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں