فرقہ واریت، نسلیت پرستی اور دہشت گردی ملّی اتحاد و اخوت کے راستے کی رکاوٹیں ہیں

دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ آج تک اسلام کے ازلی دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا تھا۔ صدر رجب طیب ایردوان

472826
فرقہ واریت، نسلیت پرستی اور دہشت گردی ملّی اتحاد و اخوت کے راستے کی رکاوٹیں ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مذہبی فرقہ واریت، نسلیت پرستی اور دہشت گردی ملّی اتحاد و اخوت کے راستے کی تین رکاوٹیں ہیں۔

صدر ایردوان نے ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی زیر قیادت منعقدہ ہفتہ ولادت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں مذہبی فرقہ واریت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہمارا واحد مذہب ہے اور وہ ہے اسلام۔ اسلام کی صفوں میں سب برابر ہیں اور ہم اسی چھت تلے جمع ہوں گے، آئیے باہم متحد ہوں"۔

دہشتگرد تنظیموں کے اسلام کو شدید نقصان پہنچانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ داعش، بوکو حرام اور القائدہ کے نام سے ابھرنے والی دہشتگرد تنظیمیں، اسلام سے متعلق ہر چیز کو لا پرواہی سے تباہ کر رہی ہیں اور اس طرح سب سے بڑا ظلم مسلمانوں پر کر رہی ہیں"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں کھلے الفاظ میں کہتا ہوں کہ ان دہشت گرد تنظیموں نے اسلام کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ آج تک اسلام کے ازلی دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا تھا"۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد و امن کے قیام کے لئے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے بھی کہا کہ "انسانیت کو دوبارہ سے زندہ کرنے، رائج کرنے اور اس کا بول بالا کرنے کے لئے ہمیں اس رحمت کی ضرورت ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کائنات میں لائے"۔



متعللقہ خبریں