استنبول میں عالمی مسلم عالمین یونین کانفرس کا اہتمام

کانفرس میں کنبے کے تحفظ اور اس کی برقراری کا ماحول فراہم کرنے والی اقدار پر بھی غور کیا جائیگا

464069
استنبول میں عالمی مسلم عالمین یونین  کانفرس کا اہتمام

عالمی مسلم علماء یونین اور مسلم اُمہ سول سوسائٹی تنظیموں کی یونین کے زیر ِ اہتمام "بین الااقوامی عائلی سمجھوتہ کانفرس " استنبول میں شروع ہو گئی ہے۔

تین دن جاری رہنےو الی کانفرس میں کنبے کے نظام کی تشکیل اور ملکوں سمیت تنظیموں کو پیش کیے جانے والے ایک عالمی سطح کے سمجھوتے کا متن تشکیل دیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کانفرس میں کنبے کے تحفظ اور اس کی برقراری کا ماحول فراہم کرنے والی اقدار پر بھی غور کیا جائیگا۔

اس اجلاس میں سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اُردن، ملیشیا، انڈونیشیا اور سری لنکا سمیت 40 کے قریب ملکوں سے عائلی امور، مذہبی پیشوا، انسانی و سماجی امور کے ماہر محققین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرس کے اختتام پر وضع کردہ متن کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک پہنچایا جائیگا۔



متعللقہ خبریں