ہمیں دیار باقر کے لوگوں سے محبت ہے: وزیراعظم احمد داد اولو

سُر میں مکمل کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد علاقے کا دورہ کرنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ" ہمارا یہاں آنے کا مقصد دیار باقر کے لوگوں سے اپنی محبت اور وفا کا ذکر کرنا ہے

462883
ہمیں دیار باقر کے لوگوں سے محبت ہے: وزیراعظم احمد داد اولو

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے کل کے حملے میں دیار باقر میں سات پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔

سُر میں مکمل کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد علاقے کا دورہ کرنے والے وزیراعظم احمد داؤد اولو عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ" ہمارا یہاں آنے کا مقصد دیار باقر کے لوگوں سے اپنی محبت اور وفا کا ذکر کرنا ہے لیکن ان دہشت گردوں نے ہماری اس محبت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور ہمارے سات پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

ان دہشت گردوں نے انقرہ اور استنبول میں ہمارے معصوم انسانوں کو قتل کیا ہے تاکہ ہم سب کو ڈرایا جاسکے ۔ ہم محبت اور وفا کا پرچار کررہے ہیں تو یہ دہت گرد ہر طرف نفرت پھیلا رہے ہیں لیکن ہمیں آپ لوگوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہےکہ آپ محبت پھیلاتے رہیں گے۔

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے اپنے خطاب کے بعد کچھ دیر کے لیے سُر کے گلی کوچوں کا بھی دورہ کیا۔



متعللقہ خبریں