پاکستان میں پکڑے جانے والے "را" کے ایجنڈ کے اعترافات

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا میں یہ بہت غیر معمولی ہوتا ہے کہ کسی ایک ملک کا حاضر سروس افسر کسی دوسرے ملک میں پکڑا جائے

461152
پاکستان میں پکڑے جانے والے "را" کے ایجنڈ کے اعترافات

بلوچستان سے گرفتارہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسے بلوچستان اور کراچی میں صورتحال خراب کرنے کا ہدف ملا جب کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث رہا ہوں۔

منگل کو فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ کلبھوشن کو مہران بیس حملے، ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کے منصوبے کے بارے میں بھی معلوم تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا میں یہ بہت غیر معمولی ہوتا ہے کہ کسی ایک ملک کا حاضر سروس افسر کسی دوسرے ملک میں پکڑا جائے۔

اس نے بتایا کہ گودار کے ہوٹل میں جہاں چینی شہری موجود تھے وہاں دھماکے کا ٹاسک بھی ان کو دیا گیا تھا جو اس نے کیا۔ مہران بیس کی ٹاسکنگ اور فنڈنگ کا بھی اس کو علم تھا۔

کلبھوشن کے مطابق 3 مارچ کو ''را'' کے افسران کی طرف سے اسے دیئے گئے مختلف اہداف کے حصول کے لیے پاکستان جارہا تھا جہاں داخل ہونے کا بنیادی مقصد بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ بلوچستان میں کارروائیاں کرنے کے لیے میٹنگ کرنا تھا اور وہ پیغامات بھارتی ایجنسیوں کو دینا تھے۔

میٹنگ کا بنیادی کام یہی تھا کہ ''را'' مستقبل میں بلوچستان میں کچھ بڑی کارروائیاں پلان کرنا چاہتی تھی اورکارروائیوں کے متعلق بلوچ علیحدگی پسندوں سے بات چیت کرنا تھی لیکن ایران کے ساراوان باڈر سے پاکستان کی سرحد عبور کرتے ہوئے پاکستانی حکام کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔



متعللقہ خبریں