ترکی۔یورپی یونین اجلاس تعلقات میں نئے باب کا اضافہ بنے گا: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نےبرسلز سے واپسی پر صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین۔ ترکی اجلاس مفید رہا جو کہ یورپ سے ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا بھی اضافہ بنے گا

454104
ترکی۔یورپی یونین اجلاس تعلقات میں نئے باب کا اضافہ بنے گا: وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو نے مہاجرین کے مسئلے پر ہونے والے مذاکرات پر پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے۔

وزیراعظم نے برسلز سے واپسی پر صحافیوں کو بتایا کہ یورپی یونین۔ ترکی اجلاس مفید رہا جو کہ یورپ سے ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا بھی اضافہ بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی یورپی ممالک سے مہاجرین کی جتنی تعداد ترکی واپس لے گا اُتنی ہی تعداد میں ہم اپنے کیمپوں سے یورپی ممالک روانہ کر دیں گے اور اس ساری صورت حال میں اقوام متحدہ کے موضع کردہ قوانین کا پاس رکھا جائے گا۔

وزیراعظم ترک شہریوں کےلیے یورپی ویزوں کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے کہا کہ اس پر عمل درآمد جون کے مہینے تک ممکن ہو سکے گا۔

ترک ارکان ایوان کو حاصل خصوصی مراعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا بوقت ضرورت اس موضوع پر بحث کےلیے مناسب مقام ترک ایوان ہوگا جہاں ہر کسی کو اپنا موقف واضح کرنے کا موقع ملے گا۔

روس کے شام سے انخلا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شام میں روسی میزائلوں اور اڈوں کی موجودگی تک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ روس علاقے سے نکل گیا ہے۔



متعللقہ خبریں