انقرہ حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرلی گئی

محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ 13 مارچ کے انقرہ حملے میں ملوث 22 سالہ سحر چاعلا دیمیر تھی جس نے سن 2013 میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے میں شمولیت اختیار کی تھی

451738
انقرہ حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرلی گئی

بتایا گیا ہے کہ انقرہ حملے کے موجب افراد کو شام میں مصروف عمل دہشت گرد تنظیم PYD نے تربیت دی تھی ۔

محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ اس حملے میں ملوث 22 سالہ سحر چاعلا دیمیر تھی جس نے سن 2013 میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے میں شمولیت اختیار کی تھی ۔

بعد ازاں سحر نے شام جا کر پی کےکے کی ذیلی شاخ ypg میں شام ہوکر دہشت گردی کی خصوصی تربیت حاصل کی تھی ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک PYD کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر قبول نہیں کرتے لیکن حالیہ حملے کے بعد اس تنظیم کا سفاک چہرہ منظر عام پر آگیا ہے۔

دوسری جانب ترکی کے ہر گوشے سے اس حملے کے خلاف یک جہتی پر مبنی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور عوام بین الاتحاد کا جذبہ قوم میں ماضِ کے مقابلے میں مزید بیدار ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں