ترک مسلح افواج کی قندیل اور گارا کے علاقوں پر بمباری

ترک مسلح افواج کے طیاروں نے شمالی عراق کے قندیل اور گارا کے علاقوں پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

450635
ترک مسلح افواج کی قندیل اور گارا کے علاقوں پر بمباری

ترک مسلح افواج کے طیاروں نے شمالی عراق کے قندیل اور گارا کے علاقوں پر دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

دریں اثناء سلامتی قوتوں نے ماردن کی تحصیل نصائبین اور حقاری کی تحصیل یکسیل عووا میں دہشت گردوں کیطرف سے کھڑی رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے ۔ خندقوں کو بھرتے ہوئے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے ۔ دریں اثناء علاقے میں کاروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ علاقے میں رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور عوام کی سلامتی کے لیے تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں ۔ شرنک میں سلامتی قوتوں نے دہشت گردوں کے بھاری اسلحہ بارود کو قبضے میں لے لیا ہے اور شہر کے مرکز میں کھودی کئی خندقوں کو بھر تے ہوئے رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔

متعللقہ خبریں