کریمیا پر روسی قبضہ ناجائز ہے : ترکی

گزشتہ روزقصرصدارت میں صدر رجب طیب ایردوان اور یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران ترک صدر نے کہا کہ ترکی، کریمیا پرروس کےنا جائز قبضےکو غیر اخلاقی حرکت قرار دیتا ہے

447856
کریمیا پر روسی قبضہ ناجائز ہے : ترکی

گزشتہ روزقصرصدارت میں صدر رجب طیب ایردوان اور یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکمت عملی پر مبنی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کے بعداناطولیہ نیوز ایجنسی اور یوکرین کی سرکاری نیوز ایجنسیUKRINFORMکے درمیان ایک معاہدہ طے کیا گیا۔ اس موقع پرترکی میں متعین یوکرین کے سفیرسرگی کورُسُونسکی بھی موجود تھے۔

دریں اثنا ، ترکی کی قومی سلامتی کی مشاورتی کمیٹی اور یوکرین کی دفاعی کونسل کے درمیان بھی ایک ظابطہ مطابقت پر دستخط کیے گئے ۔

صدر ایردوان اور مہمان صدر نے ایک پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا ۔اس موقع پر صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی، کریمیا پرروس کےنا جائز قبضےکو غیر اخلاقی حرکت قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی حکومت نےشام میں اپنی موجودگی کوبشار الاسد کی دعوت سے مترادف قرار دیا لیکن کریمیاپر چڑھائی کےلیےبھی کیا اُس نے حکومت یوکرین کی رضا مندی حاصل کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ روس نےمحض اپنی طاقت کے بل بوتے پر یہ اقدام اٹھایا ہےجو کہ ایک ناقابل قبول حرکت ہے ۔



متعللقہ خبریں