ایران کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، وزیر اعظم احمد داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ شام کے بحران کے ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود ترکی اور یورپ اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

444272
ایران کا دورہ  انتہائی اہمیت  کا  حامل ہے ، وزیر اعظم احمد داؤد اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو ایران کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔

وہ تہران میں صدر حسن روحانی اور نائب صدر اول جہانگیری سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات ، شام کی صورتحال ،توانائی کے شعبے میں تعاون اور صدر روحانی کے ترکی کے دورے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم داؤد اولو ایرانی حکام کیساتھ برسلز میں شام اور ہجرت کے موضوع پر ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ان کا یہ دورہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دور میں عمل میں آنے کیوجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

دریں اثناء وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے قصر چنکایہ میں یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے ذمہ دار نہ ہونے کے باوجود ترکی اور یورپ اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ۔ ترکی میں اسوقت 2٫7 میلین شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں اور وہ شام میں ہونے والی فائر بندی کو اہمیت دیتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں