معصوم انسانوں کے قاتل کی تعزیت کرناترکی سے خیانت ہے

معصوم انسانوں کے قاتل کی تعزیت کرناترکی سے خیانت ہے

438298
معصوم انسانوں  کے قاتل کی تعزیت کرناترکی سے خیانت ہے

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ معصوم انسانوں کو ہلاک کرنے والے کسی قاتل کے لیے تعزیت کرنا، اس کو احترامً یاد کرنا انسانوں کے خلاف سر زد کی جا سکنے والی سب سے بڑی خیانت ہے۔

داود اولو نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی وان سے ممبر اسمبلی طوبیٰ ہزر کی طرف سے انقرہ میں 29 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے دہشت گرد حملے کا دعوی کردہ دہشت گرد کے لیے وان میں تعزیتی خیمے کو جانے پر اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے اس چیز پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکی سے وابستگی کا دعوی کرنے والی اس سیاسی جماعت نے قومی اسمبلی کی چھت تلے دہشت گردی کے خلاف کسی مشترکہ موقف کا مظاہرہ کرنے پر مبنی معاہدے پر دستخط کر رکھیں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مذمت کرنے کو ایک طرف چھوڑیں پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے ہمارے ہم وطنوں کے خون سے ہاتھ دھونے والے کسی دہشت گرد کے لیے تعزیت کرنا ملک و وطن اور عوام سے خیانت کا مفہوم رکھتا ہے۔

ترکی کے قطب پذیری کی کوشش میں ہونے والوں اور ملت کی سوگواری کا تمسخر اڑانے والوں کی چال میں نہ آنے کا ذکر کرنے والے جناب داود اولو نے بتایا کہ اس جغرافیہ میں ترکمان، کردوں اور عربوں کا سب سے بڑا دوست ملک ترکی ہی ہے۔



متعللقہ خبریں