شام کے متحارب گروہوں کے درمیان فائر بندی مثبت اقدام ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نےکہا ہے کہ شام میں متحارب گروہوں کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ایک مثبت اقدام ہے اور امید ہے کہ اس فیصلے کی طویل عرصے پاسداری کی جائے گی

437595
شام کے متحارب گروہوں کے درمیان فائر بندی مثبت اقدام ہے:قورتولموش

حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نےکہا ہے کہ شام میں فائر بندی کا فیصلہ ایک مثبت پیش قدمی ہے ۔

صدر ایرودان کے ساتھ کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعدنائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نےکہا ہے کہ شام میں متحارب گروہوں کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ ایک مثبت اقدام ہے اور امید ہے کہ اس فیصلے کی طویل عرصے پاسداری کی جائے گی ۔

ترجمان نے کہا کہ فائر بندی کا یہ معاہدہ داعش کی سرگرمیوں میں رکاوٹ بنے گااور ہمیں توقع ہے کہ اب روس شام میں معصوم عوام کو ہلاک کرنے سے پرہیز کرے گا۔جہاں تک شام میں سیاسی تبدیلی کا سوال ہے تو ہم امریکہ کےموقف کی تائید کرتے ہیں جس میں اسد کی اقتدار سے سبکدوشی کو اہمیت حاصل ہے ۔

قورتولموش نےانقرہ بم دھماکے سےمتعلق کہا کہ پولیس اپنی تفتیش مکمل کرنے میں مصروف ہے اورہمیں خود کش حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے جس کے بعد تمام صورت حال واضح ہوگی ۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جس کے خلاف حکومت تمام ضروری تدابیر اختیار کر رہی ہے۔اس سلسلے میں عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ وہ آپس میں اتفاق رکھے اور شر پسندوں کی چال میں نہ آئے ۔



متعللقہ خبریں