مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم کی انقرہ واقعے کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوکی قافلے پر کیے گئے دہشت گرد ی کے حملے کی جس میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

434829
مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،وزیراعظم کی انقرہ  واقعے کی شدید مذمت

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوکی قافلے پر کیے گئے دہشت گرد ی کے حملے کی جس میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملے میں 28 اہلکار ہلاک جب کہ 61 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں