ہم شام میں نو فلائی زون کے قیام کے حق میں ہیں

موجودہ صورتحال میں ایک ایسے علاقے کی تشکیل مفید ہو گی کہ جہاں جنگ کے فریقین فضائی حملے نہ کر سکیں: انگیلا مرکل

433246
ہم شام میں نو فلائی زون کے قیام کے حق میں ہیں

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ترکی کی طرف سے شام میں نو فلائی زون کے قیام کی اپیل کا مثبت جواب دیا ہے۔

انگیلا مرکل نے ایک جرمن روزنامے کے لئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ "ہم شام میں نو فلائی زون کے قیام کے حق میں ہیں"۔

مرکل نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایک ایسے علاقے کی تشکیل مفید ہو گی کہ جہاں جنگ کے فریقین فضائی حملے نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نو فلائی زون کے قیام سے اپنے گھر بار سے محروم ہونے والے شامیوں کو کچھ سہولت ملے گی۔

مرکل نے کہا کہ علاقے میں کسی سمجھوتے کے طے پانے کے لئے میں اسد مخالفین اور اسد حامیوں کے ساتھ ملاقات کر سکیں گی اور یہ ملاقات مفید ثابت ہو گی۔

واضح رہے کہ ترکی 2 ملین شامیوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کی طرف سے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے شامی شہریوں کے رہنے کے لئے شامی سرحد کے اندر ایک محفوظ علاقے کی تشکیل کی اپیل کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں