ہم شام میں وائے پی جی کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے، داود اولو

ہم شام میں وائے پی جی کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے، داود اولو

432984
ہم شام میں وائے پی جی کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود اولو نے میناک ہوائی اڈے کو ترکی یا پھر اعتدال پسند مخالفین کے خلاف استعمال کیے جانے کی اجازت نہ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ " اگر وائے پی جی نے انخلاء نہ کیا تو ہم اس مقام کو ناکارہ بنا دیں گے۔"

دنیا بھر کی نگاہیں شام کی جانب مرکوز ہیں تو وزیر اعظم داودا ولو نے یوکیرین جاتے وقت طیارے پر تازہ پیش رفت کا جائزہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عزیز علاقے پر وائے جی پی کے قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترکی سلامتی اقدامات اٹھانے میں تردد سے کام نہیں لے گا، ترکی کا تیور شام میں سلسلہ امن میں معاونت فراہم کرنے پر مبنی ہے۔

روس کی طرف سے شام میں چیچنیا کی طرح کا حربہ استعمال کرنے کا ذکر کرنے والے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عزیز اور گرد و نواح کے علاقے میں داعش کا ایک بھی کارندہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روس باشعور طور پر " تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی سوچ" کو ایجنڈے میں برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے، کسی کی بھی طرف سے جنگ لابی قائم کرنے کی کوشش کرنا ایک صحیح امر نہیں ہے، یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔



متعللقہ خبریں