شامی شہریوں کی مدد پر اقوام متحدہ ترکی کا مشکور و ممنون ہے

شامی شہریوں کی مدد پر اقوام متحدہ ترکی کا مشکور و ممنون ہے

431262
شامی شہریوں کی مدد پر اقوام متحدہ ترکی کا مشکور و ممنون ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری ترکی کی شکر گزار ہے۔

ترجمان نے شام کے حلب شہر میں اسد نواز قوتوں اور روسی فضائی حملوں کی بنا پر 51 ہزار کے اپنے گھر بار کو ترک کرنے کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ "انسانی امدا د کے حوالے سے ترکی کے تعاون پر ہم ترک حکام کے مشکور و ممنون ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ شام میں اسد انتظامیہ اور روسی طیاروں کے حملوں کے باعث انسانی صورتحال مزید بد تر ہو گئی ہے، پناہ گزینوں کی مدد کرنا عالمی ذمہ داری ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بمباری کی بنا پر عوام شمالی علاقہ جات کا رخ کر رہی ہے، جس بنا پر حلب اور عدلیب کے جوار میں نقل مکانی کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ، سرحد پار اور حلب کے مشرقی علاقوں میں ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی ترسیل کی خاطر شامی حکومت سے لازمی اجازت کو بلا تاخیر دینے کی اپیل کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں