وزیر خارجہ چاوش اولو کا جرمن ہم منصب کو تعزیتی پیغام

وزیر خارجہ چاوش اولو کا جرمن ہم منصب کو تعزیتی پیغام

429897
وزیر خارجہ چاوش اولو  کا جرمن ہم منصب  کو تعزیتی پیغام

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے میونخ میں ٹرین کے حادثے کیوجہ سے جرمن ہم منصب فرانک والٹر سٹائن مایر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

انھوں نے اپنے پیغام میں ٹرین کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو صبرو تحمل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی کی تمنا کا اظہار کیا ۔ انھوں نے ٹویٹر پر بھی ترکی اور جرمن زبان میں تعزیتی پیغام جاری کیا ۔ جرمنی کے صوبہ بویریا سے وابستہ باد عابلنگ شہر میں دو ٹرینوں کے ایک ہی لائن پر سفر کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں نو مسافر ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے تھے۔

متعللقہ خبریں