یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے درخواستیں مسترد کر دیں

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے جزرے میں کرفیو کی وجہ سے اپنے انسانی حقوق کی پامالی کا دعوی کرنے والے 26 افراد کی طرف سے تدابیر اختیار کرنے کی طلب کو رد کر دیا

429272
یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے درخواستیں مسترد کر دیں

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں کرفیو کی وجہ سے اپنے انسانی حقوق کی پامالی کا دعوی کرنے والے 26 افراد کی طرف سے تدابیر اختیار کرنے کی طلب کو رد کر دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق علاقے کے رہائشی 26 افراد نے ترکی کی سپریم کورٹ کو شخصی سطح پر درخواستیں دیں اور اپنے انسانی حقوق کی پامالی کا دعوی کر کے اس کے مقابل تدبیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم سپریم کورٹ نے درخواست دہندہ افراد کو علاقے کے سرکاری حکام کی طرف رجوع کا مشورہ دے کر اس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد مذکورہ افراد نے اسی روز یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں درخواستیں دیں تاہم یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے بھی ان درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

یورپی انسانی حقوق کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس وقت مطلوبہ تدابیر کے حق میں فیصلہ دینے کے لئے ضروری عناصر موجود نہیں ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت علاقے کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے عدالت کو یقین ہے کہ حکومت، اپنے جسمانی تحفظ کے حوالے سے خود کو غیر محفوظ خیال کرنے والے، درخواست دہندوں کو ان کی مطلوبہ تدابیر کے حوالے سے صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی"۔



متعللقہ خبریں