وزیر اعظم احمد داؤد اولوکی برسلز میں مصروفیات

برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے 8 ممالک کے وزراء اعظم شرکت کریں گے۔

364106
وزیر اعظم احمد داؤد اولوکی برسلز  میں مصروفیات


وزیر اعظم احمد داؤد اولو سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے برسلز روانہ ہو گئے ہیں ۔
اس اجلاس میں یورپی یونین کے 8 ممالک کے وزراء اعظم بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم داؤد اولو یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس کیساتھ بالمشافہ مذاکرات کریں گے ۔ اجلاس کی میزبانی آسٹریا کے وزیر اعظم ورنر فائمین کر رہے ہیں ۔
اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم قونیا میں مولانا جلال الدین رومی کے 742 ویں عرس کی تقریب میں شریک ہوں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں