روس اور ترکی کے درمیان تناو دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس کی ترکی کے خلاف اقتصادی تدابیر کے بارے میں اپنے خیالات سے روسی خبر ایجنسی کو آگاہی کرائی

360000
 روس اور ترکی کے درمیان تناو دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا

روس کے ساتھ طیارے کا بحران جاری ہے تو وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اعتدال پسندی کی دعوت دی ہے ۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے انٹرویو میں چاوش اولو نے بتایا کہ روس کی ترکی کے خلاف اقتصادی تدابیر کے فیصلے دونوں ملکوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ " موجودہ کشیدگی کی فضا کو مزید شہہ دینے کے بجائے ٹھنڈے دل سے کام لیتے ہوئے ہمیں اپنے باہمی تعلقات کو بحال کرنا چاہیے۔"
روس کی ترکی پر اقتصادی پابندیوں کو فی الفور ہٹائے جانے کی تمنا کا اظہار کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ "وگرنہ موجودہ حالات دونوں ملکوں کی معیشت کو براہ راست متاثر کریں گے اور روس کم ازکم ترک عوام کی طرح اس اثر انداز ہو گا۔ "

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں