علاقائی سالمیت کے تحفظ کی خاطر روسی طیارہ مار گرایاگیا،وزیر اعظم

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ ترکی نے اپنی فضائی حدود کے قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئےاپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی خاطر روسی طیارے کو مار گرایا ہے ۔

355595
علاقائی سالمیت کے تحفظ کی خاطر روسی طیارہ مار گرایاگیا،وزیر اعظم


وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو مار گرانے کی کاروائی کا تعلق کسی ملک سے نہیں ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ترکی نے اپنی فضائی حدود کے قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی خاطر روسی طیارے کو مار گرایا ہے ۔برطانوی اخبار دی ٹائمز میں شائع "روس مشترکہ دشمن کیخلاف کاروائی کرئے "نامی مقالے میں وزیر اعظم احمد داؤد اولونے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کا تحفظ کریں گے لیکن ترکی بحران کو کم کرنے کے لیے روس اور حلیف ممالک کیساتھ مل کر حرکت کرئے گا ۔عالمی برادی کو داعش کیخلاف جدوجہد کرتے ہوئے شام کے مستقبل کو ضمانت میں لینے اور مہاجرین کے بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ داعش کی آئیڈیالوجی کے فروغ کا سبب بنے گا ۔پیرس ،انقر ہ اور بیروت کے دہشت گرد حملوں اور سینا میں روسی طیارے کو مار گرانے کے پس پردہ دہشت گردوں کا مقصد مہاجرین کے بارے میں یورپ میں پائے جانے والے ہمدردانہ جذبات کو ختم کروانا ہے ۔ترکی انسانی اقدار کا دفاع کرنےوالے یورپ کیساتھ ہے۔ یورپی یونین میں رکنیت کی درخواست اس بارے میں ہماری ضمانت ہےاور مہاجرین کے بحران کے حل سے متعلق ہماری پالیسی اس کا واضح ثبوت ہے ۔ امریکہ ،یورپی یونین ،روس ،ترکی اور دیگر ممالک داعش کیخلاف جدوجہد میں بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو نیا رخ دے سکتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں