امریکی نائب سربراہ کا دورہ ترکی،اہم معاملات پر غور کا امکان

شام کی خانہ جنگی پر بات چیت کےلیے امریکی مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل پال سلوا ترکی کا دورہ کریں گے جس میں شام کی صورت حال پر بات چیت کو فوقیت ملے گی

421368
امریکی نائب سربراہ کا دورہ ترکی،اہم معاملات پر غور کا امکان

شام کی خانہ جنگی پر بات چیت کےلیے امریکی مسلح افواج کے نائب سربراہ جنرل پال سلوا ترکی کا دورہ کریں گے ۔
جنرل سولا کی آمد کل متوقع ہے جس کے دوران وہ ترک مسلح افواج کےنائب سربراہ ی جنرل اشار گولیر سے ملاقات کریں گے۔
بات چیت میں داعش کے خلاف جنگ پر مبنی حکمت عملی کے علاوہ ترک سرحدوں کے دفاع کےلیے اٹھائی جانے والی تدابیر پر غورکیا جائے گا۔
مذاکرات میں یورپ،مشرق وسطی اور دیگر ممالک کی سلامتی سے متعلق لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بعد ازاں جنرل سلوا ادانہ میں امریکی فوجی اڈے کا بھی دورہ کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں