صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں

صدر ایردوان، ترکی کی میزبانی میں انطالیہ میں منعقدہ جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات سر انجام دے رہے ہیں۔

417712
صدر ایردوان کی عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں

صدر رجب طیب ایردوان نے ہسپانوی وزیر اعظم ماری آنو راپوئے کو شرف ملاقات بخشا۔
صدر ایردوان، ترکی کی میزبانی میں انطالیہ میں منعقدہ جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات سر انجام دے رہے ہیں۔
ایردوان کی اس ضمن میں ہسپانوی وزیر اعظم سے45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں یورپی یونین امور کیو زیر بیرل دیدے اولو، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ازمیر سے ممبر اسمبلی بن علی یلدرم اور ایوانِ صدر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابراھیم کالن بھی موجود تھے۔
جناب ایردوان نے آج صبح ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی، جس دوران وزیر خارجہ فریدون سنیر لی اولو اور خفیہ سروس کے سیکرٹری حقان فیدان بھی موجود تھے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں