صدر ایردوان کی انطالیہ میں عالمی سربراہان سے ملاقاتیں

صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب، ملیشیا اور سینیگال کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیے

365989
صدر ایردوان کی انطالیہ میں عالمی سربراہان سے ملاقاتیں

انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی ۔ 20 سمٹ کے حوالے سے سربراہان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس دائرہ کار میں ترکی تشریف لانے والے ملیشیا کے وزیر اعظم رزاق کو شرف ملاقات بخشا۔
پریس کی موجودگی میں رزاق نے صدر ایردوان سے سربراہی اجلاس کی سلامتی کے لیے کنتی نفری متعین کیے جانے کادریافت کیا۔
جس پر صدر ترکی نے بتایا محض سیکورٹی زون میں 12 ہزار سیکورٹی اہلکار متعین ہیں۔
صدر ایردوان نے بعد ازاں سینیگال کے صدر مایکی سول سے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین "دہرے ٹیکس کا سد باب معاہدے" اور نقدامداد پر عمل درآمد پروٹوکول" پر دستخط کیے گئے۔
جناب ایردوان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز الا سعود سے بھی ملاقات کی ، بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً ڈیڑہ گھنٹے تک جاری رہی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں