جی ٹوئنٹی اجلاس کی تیاریاں مکمل،صدرایردوان انطالیہ میں

جی ٹوئنٹی اجلاس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں جن کا جائزہ لینے کے لیے صدر رجب طیب ایرودان انطالیہ روانہ ہو گئے ہیں

416837
جی ٹوئنٹی اجلاس کی تیاریاں مکمل،صدرایردوان انطالیہ میں

جی ٹوئنٹی اجلاس کے سلسلے میں عالمی رہنماوں کی آمد شروع ہونے والی ہے۔
یہ اجلاس صدر رجب طیب ایرودان کی قیادت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں عالمی معیشت اور سیاسی موضوعات کو تفصیلی جگہ دی جائے گی ۔
صدر ایرودان اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انطالیہ روانہ ہو گئے ہیں ۔
کل سے شروع ہونے والے اس اجلاس کے دوران صدر ایردوان مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
اس دوران بیگم ایردوان بھی عالمی رہنماوں کی بیگمات کے ہمراہ منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گی ۔
علاوہ ازیں صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ عالمی رہنماوں کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیے کی بھی میزبانی کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں