نقل مکانوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

یونان کے جزیرہ میدیلی میں جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئی ہیں جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا

361428
نقل مکانوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئیں

بحریرہ ایجئین میں غیر قانونی طریقوں سے یونان کے جزیرہ میدیلی میں جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی 3 کشتیاں ڈوب گئی ہیں جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد افراد کو بچا لیا گیاہے۔
میدیلی جزیرے کے کھلے سمندر سے گزرتے ہوئے ایک مال بردار بحری جہاز نے حادثے کو دیکھ کر فوری طور پر ساحلی سکیورٹی ٹیموں کو مطلع کیا۔
اس دوران مال بردار بحری جہاز کے عملے نے بچوں اور عورتوں سمیت 100 سے زائد افراد کو بچا کر جہاز میں سوار کر لیا۔
علاقے میں پہنچنے والی ساحلی سکیورٹی ہیلی کاپٹروں نے بھی بچائے گئے زخمیوں کو ترکی میں ایدرے میت کے ہسپتال میں پہنچا دیا ہے۔
ایدرے میت کے ہسپتال میں داخل کروائے جانے والے زخمیوں میں 4 سے 6 کے درمیان عمروں کے 5 بچے بھی شامل ہیں ۔
ہلاک ہونے والے 3 بچوں سمیت 4 افغانی باشندوں سمیت زخمیوں میں سے بعض کو سیوریجے بندرگاہ پہنچا دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں