چوّن ممالک اور 113 سفارت خانوں میں آج ووٹ ڈالنے کا آخری دن

چھبیسویں ٹرم پارلیمانی انتخابات کے لئے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کے ووٹوں کو طیارے اور ڈپلومیٹک کورئیر کے ذریعے ترکی لایا جائے گا

399183
چوّن ممالک اور 113 سفارت خانوں میں آج ووٹ ڈالنے کا آخری دن

ترکی یکم نومبر کو متوقع پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں ہے اور اس دوران 54 ممالک اور 113 سفارت خانوں میں ووٹ ڈالنے کا عمل آج مکمل ہو رہا ہے۔
ہائی الیکشن کمیشن کے ووٹ کے لئے طے کردہ دورانیے کے مطابق البانیہ، آذربائیجان ، بحرین، جمہوریہ چیک ، چین، فن لینڈ ، جنوبی افریقہ، جارجیا، ایران، آئرلینڈ ، اسپین، جاپان، قطر، کوسووا، کوویت، لبنان، ہنگری، مصر، ازبکستان، پولینڈ، سوڈان، تھائی لینڈ، یوکرائن، عمان، اردن اور نیوزی لینڈ میں مقیم ترک شہری آج اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو کر شام 9 بجے ختم ہو گا۔
واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم رجسٹرڈ ووٹروں نے 8 اکتوبر سے ووٹ ڈالنا شروع کیا تھا۔
چھبیسویں ٹرم پارلیمانی انتخابات کے لئے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کے ووٹوں کو طیارے اور ڈپلومیٹک کورئیر کے ذریعے ترکی لایا جائے گا۔
تاہم کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈالنے کا عمل یکم نومبر تک جاری رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں