دیار باقر میں دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی

علاقے میں سویلین کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جس پر فوجی دستوں نے علاقے میں جہاں پر خندقیں کھودی گئی تھیں اپنے کاروائیوں کو تیز کردیا ہے

386693
دیار باقر میں  دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی

کل دو ترک فوجیوں کے دیار باقر کی تحصیل سلوان میں شہید کیے جانے کے بعد فوج کے خصوصی دستوں نے علاقے میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کا ہلاک کردیا ہے۔
علاقے میں سویلین کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے بچانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جس پر فوجی دستوں نے علاقے میں جہاں پر خندقیں کھودی گئی تھیں اپنے کاروائیوں کو تیز کردیا ہے۔
علاقے میں فوجی کارواِئی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے حملے بھی کیے گئے۔ کئی اییک گولیاں پولیس کی گاڑیوں کو بھی لگی ہیں۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنے ٹھکانوں پر کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
علاقے میں غیر معینہ مدت تک کرفیو جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں