صدر رجب طیب ایردوان عید الضحےٰ استنبول میں منا رہے ہیں

صدر ایردوان نے عید کی نماز ایمیر گان مسجد میں ادا کرتے ہوئے عید کو عالم اسلام کے لیے اتحاد و یک جہتی کا وسیلہ بننے ، انسانیت کے لیے امن کا پیام لانے کی دعا کی ہے۔ انہوں نے ہر عید کے مسلمانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہیدوں کے لیے اللہ و تعالیٰ سے مغفرت اورغازیوں کے لیے شفا کا سبب بننے کی تمنا کیا کی ہے

353622
صدر رجب طیب ایردوان عید الضحےٰ استنبول میں منا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان عید الضحےٰ استنبول میں منا رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے عید کی نماز ایمیر گان مسجد میں ادا کرتے ہوئے عید کو عالم اسلام کے لیے اتحاد و یک جہتی کا وسیلہ بننے ، انسانیت کے لیے امن کا پیام لانے کی دعا کی ہے۔
انہوں نے ہر عید کے مسلمانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہیدوں کے لیے اللہ و تعالیٰ سے مغفرت اورغازیوں کے لیے شفا کا سبب بننے کی تمنا کیا کی ہے۔
صدر ایردوان نے عید کی نماز کے بعد بیان دیتے ہوئے متحدہ امریکہ کی جانب سے YPG کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نہ دیکھنے سے متعلق متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے ترکی میں موجود پناہ گزینوں کو ایک بلین ڈالر کی اضافی امداد دینے کے فیصلے کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتین شام کے صدر بشار ال اسد کے لیے ایک الگ ہی شام بنانے کے خواہاں ہونے سے بھی آگاہ کیا ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کی تعداد دو ملین سے تجاوز کرگئی ہے اور انہوں نے ان پناہ گزینوں کی ان کے ملک واپسی کے لیے شام کے ساتھ ملنے والی سرحد پر ایک بفر زون قائم کرنے سے متعلق روس کے صدر پوتین سے بات چیت کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں