پی کےکے کی حامی سیاسی جماعت دوہرا معیار رکھتی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر حالیہ صورت حال سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹیک پارٹی دہشت گردی کے مسئلے پر دوہرا معیار روا رکھے ہوئے ہے

352735
پی کےکے کی حامی سیاسی جماعت دوہرا معیار رکھتی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم احمد داود اولو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر حالیہ صورت حال سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز ڈیموکریٹیک پارٹی دہشت گردی کے مسئلے پر دوہرا معیار روا رکھے ہوئے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹی ایک سیاسی جماعت ہونے سے زیادہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی میں مشغول نظر آتی ہے جسے اپنا قبلہ درست کرنےکی ضرورت ہے ۔
جناب وزیر اعظم نے کہا کہ پی کےکے اور اس کی حامی سیاسی جماعت ملک میں جمہوری روایات کا پاس رکھنے کے بجائے شامی انتظامیہ کو ترجیح دیتےہوئے ترکی کے خلاف پروپیگینڈا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ ترک کرنے اور جمہوری اقدار کے دائرے میں اپنے جائز مطالبات منوانے کی ضرورت ہے جس کےلیے حکومت سے جو تعاون ہو سکے گا وہ کرے گی ۔
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے بارےمیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال نوے کی دہائی میں ہمیں نہیں بلکہ پی کےکے کوواپس دھکیل دے گی جبکہ اسلحے اور منشیات کے تاجر پی کے کے کے اسلحہ چھوڑنے کے اعلان پر خفگی و بے چین کا شکار ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں