مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا شدید رد عمل

اسرائیل اسوقت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، مسجد اقصی میں اسرائیلی فوجیوں کا پر تشدد موقف ناقابل قبول ہے

350147
مسجد اقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا شدید رد عمل

صدارتی محل کے ترجمان ابراھیم کالن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اسوقت آگ سے کھیل رہا ہے۔
ایوانِ صدارت میں منعقدہ پریس کانفرس میں اسرائیل کے مسجد اقصی کے حوالے سے موقف پر نکتہ چینی کرنے والے کالن کا کہنا تھا کہ "ہر خلاف ورزی اور قبضہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، اسرائیل اسوقت یہی کر رہا ہے۔ "
انہوں نے مسجد اقصی کلیہ کے ایک حصے میں مسلمانوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیے جانے کی بھی یاد دہانی کرانے والے کالن نے بتایا کہ" اسرائیل نے مسجد اقصی کلیہ میں مسلمانوں کے داخلے کی اجازت نہیں دی اور اسرائیلی فوجی کئی افراد کے زخمی ہونے کاموجب بنے ہیں۔ ہم اس عمل کے مقصد سے آگاہ ہیں، اسرائیلی انتظامیہ الا خلیل شہر میں حضرت ابراھیم جامع مسجد کی طرح مسجد ِ اقصی کے بعض حصوں کی وقت و مکان کے طور پر تقسیم کے درپے ہے۔ ہم ان اعمال کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے مسجد اقصی کی پاک سر زمین ، قالینوں اور مسجد کے اندر جوتوں سمیت گھسنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"
پریس بریفنگ میں حالیہ ایام میں بڑھنے والے دہشت گردی کے واقعات کا بھی ذکر کرنے والے ابراھیم کالن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد موثر اور پر عزم طریقے سے جاری رہے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں