ترکی کی شمالی سرحدوں پر دہشت گردوں کا تازہ حملہ

دہشت گردوں نے سڑک کنارے نصب بم پھاڑتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی پولیس سروس پر سوار 12 اہلکاروں کو شہید کر دیا

376358
ترکی کی شمالی سرحدوں پر دہشت گردوں کا تازہ حملہ

ضلع اعدر سے دیلوجو سرحدی چوکی کو پولیس اہلکاروں کو لیجانے والی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پولیس گاڑی پر کیے گئے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے کی خاطر اسپتال پہنچ گئے۔
اس مذموم حملے کے بعد علاقے کو خصوصی کاروائی ٹیموں جنڈارمیری فوجیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔
علاقے میں جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں