نئی حکومت کی تشکیل کے 45 روز کی مدت آج مکمل ہو رہی ہے

صدر ایردوان کی جانب سے نئے انتخابات کروانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی صورت میں ترکی میں پہلی بار انتخابات عبقری حکومت کی نگرانی میں کروائے جائیں گے۔ صدر ایردوان 63 ویں حکومت کو تشکیل دینے کے لیے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اولو کو 9 جولائی کو اختیارات سونپے تھے

339079
نئی حکومت کی تشکیل کے 45 روز کی مدت آج مکمل ہو رہی ہے

حکومت تشکیل دینے کے بارے میں آئین کی روسے دیے جانے والے 45 روز کی مدت اج مکمل ہو رہی ہے۔
صدر ایردوان کی جانب سے نئے انتخابات کروانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی صورت میں ترکی میں پہلی بار انتخابات عبقری حکومت کی نگرانی میں کروائے جائیں گے۔
صدر ایردوان 63 ویں حکومت کو تشکیل دینے کے لیے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے سربراہ احمد داؤد اولو کو 9 جولائی کو اختیارات سونپے تھے۔
احمد داؤد اولو نے ری پبلیکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے ساتھ ہونے والے مذژاکرات میں کوئی نتیجہ حاصل نہ کرسکے جس پر انہوں نے متعین کردہ مدت کے پورا ہونے سے پانچ روز قبل اپنے یہ اختیارات صدر کو واپس کردیے۔
حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر ترکی کے صدر پہلی بار نئے انتخابات کروانے کے بارے میں اپنے اختیارات استعمال کریں گے۔
صدر کی جانب سے الیکشن کا اعلان کیے جانے کے بعد اس بارے میں کابینہ 48 گھنٹوں کے اندر الیکشمن کروائے جانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
نئے سرے سے انتخابات کا فیصلہ کرنے کے بعد فیصلہ کیے جانے والے دن سے 90 روز کے آخری اتوار کو انتخابات کروانے کی ضرورت ہے تاہم الیکشن کمیشن اس کے لیے ساٹھ دن بھی مقرر کرسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں