دو سو چالیس دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی میں 24 جولائی 2015 سے لے کر اب تک دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے منسلک 240 افراد نے پولیس کو گرفتاری پیش کی ہے

339178
دو سو چالیس دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

دو سو چالیس دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی۔۔۔
ترکی میں 24 جولائی 2015 سے لے کر اب تک دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے منسلک 240 افراد نے پولیس کو گرفتاری پیش کی ہے۔
ان میں سے 180 ترک مسلح افواج کے فضائی آپریشنوں کے بعد قندیل اور اس کے اطراف کے کیمپوں سے فرار ہوئے جبکہ 60 افراد اس سے قبل عراق کے شمال میں پناہ لینے والے اور گرفتاری پیش کرنے والے افراد ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی طرف سے 22 جولائی سے لے کر اب تک' پی کے کے' کے خلاف اندرون ملک اور بیرون ملک کئے گئے آپریشنوں میں 812 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
گرفتاری پیش کرنے والے افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم' پی کے کے ' کے بیانات کے برخلاف ترکی کے فوجیوں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے ، انہوں نے اپنے دوستوں سے بھی گرفتاری پیش کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ کیمپوں کے کثیر تعداد دہشت گرد فرار ہونے کے خواہش مند ہیں لیکن فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو تنظیم کی طرف سے قتل کر دیا جاتا ہے۔
گرفتاری پیش کرنے والے افراد نے کہا ہے کہ ترک جیٹ طیاروں کی قندیل کے دہشت گرد کیمپ پر بمباری سے فائدہ اٹھا کر کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو تنظیم سے فرار ہونے کا موقع ملا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں