بی بی سی کی نشریات پر ترکی کی مذمت

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرف سے ترکی میں مذموم حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیم PKK کے بارے میں تیار کردہ ایک دستاویزی فلم رد عمل کا موجب بنی ہے

337058
بی بی سی کی نشریات پر ترکی کی مذمت

بی بی سی کی علیحدگی پسند تنظیم کے حوالے سے نشریات کی ترکی نے مذمت کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرف سے ترکی میں مذموم حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیم PKK کے بارے میں تیار کردہ ایک دستاویزی فلم رد عمل کا موجب بنی ہے۔
ترک دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں مذکورہ نشریات کے ناقابل قبول ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ" یورپی یونین کے ملکوں سمیت کئی ملکوں کی طرف سے دہشت گرد اعلان کردہ تنظیم کے بارے میں اس قسم کی نشریات کا اجرا دہشت گردی کی کھلم کھلا حمایت کا مفہوم رکھتا ہے۔ "
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "PKK دہشت گرد تنظیم نے محض ایک ماہ میں 64 افراد کا قتل کیا اور 350 کو زخمی کیا ہے۔ ریلوے لائنز اور بیراجوں کو سبو تاژ کیا ہے اور گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔ دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردی کے معاملے میں غیر ذمہ داری اور دہرے چہرے کا مظاہرہ کرنا ان کو مزید طاقت دیتا ہے۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں