سی ایچ پی اور آک پارٹی کے وفود کی ملاقات

وزارت ثقافت و سیاحت کے دفتر میں سر انجام پانے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ جس دوران کولیشن مذاکرات کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس دائرہ کار میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

346447
سی ایچ پی اور آک پارٹی کے وفود کی ملاقات

عید الفطر کے وقفے کے بعد مخلوط حکومت کے قیام کی کاروائیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔
آک پارٹی اور سی ایچ پی وفود کے کوآرڈینیٹرز وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک اور جمہوری عوامی پارٹی کے ترجمان خالق کوچ کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے دفتر میں سر انجام پانے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ جس دوران کولیشن مذاکرات کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس دائرہ کار میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر عمر چیلک نے اس ملاقات کے بعد ہر متبادل مذاکرات کی میز پر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کولیشن قائم کرنے اور قبل ازوقت انتخابات کروانے کا احتمال ففٹی ففٹی ہے۔
آئندہ کے دو دنوں میں موضوعات کے عنوانات واضح ہونے کا ذکر کرنے والے چیلک نے بتایا کہ مطابقت قائم ہونے والے معاملات کے حوالے سے ایک رپورٹ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پیش کی جائیگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں جماعتوں کے وفود زیادہ سے زیادہ آئندہ ہفتے کے آغاز تک یکجا ہوں گے۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں