سی ایچ پی اور آک پارٹی کے نمائندوں کی ملاقات

کولیشن کے قیام کے حوالے سے ابتدائی ملاقاتوں کے بعد اب روڈ میپ کا تعین کیا جا رہا ہے

383193
سی ایچ پی اور آک پارٹی کے نمائندوں کی ملاقات

مخلوط حکومت کے قیام کے سلسلے میں روڈ میپ کا تعین کرنے کی خاطر ترکی کی پہلی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد پہلی بار ملاقات سر انجام پا رہی ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک اور چی ایچ پی کے نائب چیئر مین خالق کوچ وزارت ثقافت و سیاحت کے دفتر میں یکجا ہوئے۔
اس ملاقات میں مخلوط حکومت کے قیام کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا اور اب کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء وزیر اعظم احمد داود اولو نے سی ایچ پی کے ساتھ پہلے مرحلے کی ملاقات کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات سے پیشتر کوآرڈینیٹرز کی طرف سے تیار کی جانے والی رپورٹوں کو دونوں سیاسی جماعتوں کےرہنماوں کو پیش کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں