استنبول نوجوانوں کا دارالحکومت منتخب

علاقے میں انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے اور اسلامی جغرافیہ میں کسی درخشاں مستقبل کے لیے کوششوں کو جاری رکھے جانے کا اعادہ کیا گیا

316187
استنبول نوجوانوں کا دارالحکومت  منتخب

اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم نے استنبول کو سن 2015۔ 2016 کا مسلم امہ کا نوجوانوں کا صدر مقام منتخب کیا گیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم سے منسلک اسلامی کانفرس ڈائیلاگ و تعاون یوتھ فورم ، نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت اور استنبول بلدیہ کے مشترکہ تعاون سے عملی جامہ پہنا ئے جانے والے "استنبول ۔ مسلم اُمہ کے نوجوانوں کے صدر مقام پروگرام " کا آغاز ایک تقریب کے ساتھ ہوا۔
پروگرام کے آغاز کے موقع پر حوالگی کنجی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے 56 ملکوں کے نمائندوں کا نوجوانوں نے پر جوش طریقے سے خیر مقدم کیا۔
"علاقے میں انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے اور اسلامی جغرافیہ میں کسی درخشاں مستقبل کے لیے کوششوں کو جاری رکھے جانے کا اعادہ کیا گیا ۔"
مقررین کے خطابات کے بعد نوجوانوں کو علامتی طور پر استنبول کی کنجی عطا کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں