ایردوان عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر شامی مہاجرین کے ساتھ

صرف اپنی عوام کی رفاح کو وجہ دکھا کر مظلوم کی مدد سے پیچھے ہٹنا ہمارے نزدیک انسانی جرم ہے: صدر رجب طیب ایردوان

312062
ایردوان عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر شامی مہاجرین کے ساتھ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یوم مہاجرین کے موقع پر شامی مہاجرین کا تنہا نہیں چھوڑا۔
انہوں نے ماردین اور مدیات کی تحصیلوں کے کیمپوں کا دورہ کیا ، کیمپوں کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے ہائی کمیشنر انتونیو گٹرس اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر اور معروف فلم اسٹار انجیلینا جولی کے ساتھ ملاقات کی اور روزہ بھی یہیں افطار کیا۔
افطار پروگرام میں گٹرس نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں علاقے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور نسلی و مذہبی دباو کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
صدر ایردوان نے مہاجرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ مبارک ماہِ رمضان آپ کو آپکے عزیزوں سے ملانے کا وسیلہ بنے، خدا کرے کہ یہ ماہِ رمضان گھروں سے دور گزارا ہوا آپ کا آخری ماہِ رمضان ہو۔
انہوں نے کہا کہ شام اور دہشت گرد تنظیم داعش کے معاملے میں جو خطا کی گئی ہے اسے شام کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی PYD کے معاملے میں بھی دوہرایا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دباو سے علاقے میں امن و امان کا قیام ناممکن ہے اور نسلی و مذہبی فرقہ وارانہ دباو اس سے کہیں زیادہ خونریزی کا سبب بنے گا۔
مہاجرین کے بارے میں مغرب کے طرزعمل پر بھی تنقید کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے کسی مجبور و مظلوم کو ظالم کے پنجے میں نہیں چھوڑا اور چھوڑیں گے بھی نہیں۔ صرف اپنی عوام کی رفاح کو وجہ دکھا کر مظلوم کی مدد سے پیچھے ہٹنا ہمارے نزدیک انسانی جرم ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں