مرسی کی سزا کا حکم مصری عوام میں انتشار پیدا کر سکتا ہے: ایردوان

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے خلاف صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری سے بیدار ہونے کی اپیل کی ہے

306826
مرسی کی سزا کا حکم مصری عوام میں انتشار پیدا کر سکتا ہے: ایردوان

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو دی جانے والی پھانسی کی سزا کے خلاف صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری سے بیدار ہونے کی اپیل کی ہے۔
صدارتی بیان میں واضح کیا گیاہے کہ صدر مرسی اور ان کے 105 ساتھیوں کے خلاف پھانسی کی سزا کا حکم قابل مذمت ہے اور خدشہ ہے کہ یہ فیصلہ مصر میں عوام کو سڑکوں پر لے آئے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ قانونی تقاضوں ،بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے جبکہ ہزاروں معصوم انسانوں کی ہلاکت اور سینکڑوں بے گناہ افراد کو جیلوں میں بند کرنے کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں ۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصر میں امن و استحکام کی دوبارہ بحالی کےلیے مرسی اور دیگر متاثرین کو دی جانے والی سزائے موت کا حکم خارج کرنا ضروری ہے اور حکومت ترکی مصر میں جمہوری اقدار کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کےلیے اپنی کوششیں صرف کرنے کےلیے تیار ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں