ترکی دوسرا ایران بننے سے محفوظ رہا ہے: پیریز

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز نے کہا کہ مجھے ترکی کے حالیہ انتخابی بنتائج سے خوشی ملی ہے کیونکہ ایردوان اپنے ملک کو ایران میں تبدیل کرنے کے خواہاں تھے جو کہ اب ممکن نہیں ہوگا

300912
ترکی دوسرا ایران بننے سے محفوظ رہا ہے: پیریز

اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز نے صدر رجب طیب ایردوان کی قائم کردہ انصاف و ترقی پارٹی کے حالیہ انتخابات میں ایوان میں اکثریت حاصل نہ کرنے کے بعد گزشتہ پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان ترکی میں امریکہ کی طرز پر ایک صدارتی نظام قائم کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں اب ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔
ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران پیریز نے کہا کہ مجھے ترکی کے حالیہ انتخابی بنتائج سے خوشی ملی ہے کیونکہ ایردوان اپنے ملک کو ایران میں تبدیل کرنے کے خواہاں تھے لیکن میں یہ بتا تا چلوں کہ ہمارے خطے میں کسی دوسرے ایران کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پیریز نے کہا کہ ترکی کے انتخابی نتائج اسرائیل اور مشرق وسطی کےلیے مفید ثابت ہونگے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں