فتح استنبول کی سالگرہ پر ایردوان کا خصوصی پیغام

"استنبول کی فتح نے سیاسی، سماجی اور ثقافتی نتائج کے ساتھ عالمی تاریخ کے رخ کو موڑا تھا یہ ترک قوم و ملت کی عظیم ترین فتوحات میں شمار ہوتی ہے۔" ، ایردوان

296676
فتح استنبول کی سالگرہ پر ایردوان کا خصوصی پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فتح استنبول تاریخ کا رخ بدلنے والی شاندار ترین فتوحات میں سے ایک ہے۔
صدر ترکی نے "فتح استنبول کی 562 ویں سالگرہ " کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ "استنبول کی فتح نے سیاسی، سماجی اور ثقافتی نتائج کے ساتھ عالمی تاریخ کے رخ کو موڑا تھا یہ ترک قوم و ملت کی عظیم ترین فتوحات میں شمار ہوتی ہے۔"
اس فتح کے سلطان محمد کی رواداری اور انصاف کے ترازو پر مبنی انتظامیہ مفاہمت کی بدولت بھی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جانے پر توجہ مبذول کرانے والے صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ اسی کی بدولت بعد کے برسوں میں اس شہر میں مختلف عقیدوں اور ثقافتی اقدار کے حامل انسانوں نے پر امن ماحول میں زندگی بسر کی ۔
استنبول کےقدرتی مناظر، ماضی اور ثقاتی اقدار کی بدولت دنیا بھر کے چند نایاب شہروں شمار ہونے کی بھی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ " فاتح سلطان محمد اور ان کے بہادر فوجیوں کی ہمارے لیے امانت ہونے والا استنبول تجارت، فنانس، فنون اور ثقافتی امور کے مرکز کی حیثیت سے آج بھی ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں