وزیر خارجہ کا دورہ شمالی قبرص

جناب میولود چاوش اولو نے بھی اس موقع پر حل مذاکرات کے دوبارہ شروع کیے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور جمہوریہ ترکی کے طور پر قبرص میں منصفانہ اور پائدار حل کی حمایت کا ذکر کیا

290670
وزیر خارجہ کا دورہ شمالی قبرص

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ مسئلہ قبرص کو امسال کے اندر حل کیا جا سکتا ہے۔
سرکاری مذاکرات کی غرض سے کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے جانے والے چاوش اولو کو اولین طور پر صدر مصطفی آکن جی نے شرف ملاقات بخشا۔
جس دوران ترکی کی پائدار حل کے لیے دی گئی حمایت و تعاون کا شکریہ ادا کرنے والے آکن جی نے کہا کہ قبرص میں سالہا سال سے جاری عدم حل کے بعد اب دونوں طرفین کے حقوق و مفادات کو بالائے طاق رکھنے والے، معاشرے کو مساوات اور سلامتی کے ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے والے کسی عمل درآمد کا وقت آن پہنچا ہے۔ لہذا موجودہ مذاکرات کا مقصد بھی انہی پہلوؤں پر مبنی ہے۔
جناب میولود چاوش اولو نے بھی اس موقع پر حل مذاکرات کے دوبارہ شروع کیے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور جمہوریہ ترکی کے طور پر قبرص میں منصفانہ اور پائدار حل کی حمایت کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر امسال دونوں طرفین نے عزم کا مظاہرہ کیا تو پھر مسئلے کا پُر امن حل ممکن ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں