ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو اعلی کارکردگی ایوارڈ

شوری کی افتتاحی تقریب سے قبل منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل شنول گیوکا کو ترک برادری کے ذرائع ابلاغ کو فراہم کردہ اعلی خدمات کے صلے میں ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا

291497
ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو اعلی کارکردگی ایوارڈ

ترک برادری کی دوسری جرنلسٹ شوری تاتارستان کے دارالحکومت قزان میں منعقد ہو رہی ہے۔
شوری کی افتتاحی تقریب سے قبل منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل شنول گیوکا کو ترک برادری کے ذرائع ابلاغ کو فراہم کردہ اعلی خدمات کے صلے میں ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا۔
ٹی آرٹی آواز ٹی وی چینل کو ترک برادری کی مشترکہ ثقافتی اقدار کو آگے بڑھانے کے حوالےسے کامیاب نشریات کی بنا پر ترک برادری پریس ایوارڈ دیا گیا۔
مذکورہ شوری میں ترکی زبان بولنے والے ملکوں کے ذرائع ابلاغ کےا داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیے جانے ، مشترکہ ثقافتی اقدار سے روشناس کروانے ، مشترکہ حروف ِ تہجی اور عالم ترک کے جرنلسٹ کے کیمیونیکیشن نیٹ ورک کو کسی واحد چھت تلے یکجا کرنے والی ترک خبر ایجنسیوں کے قیام کی طرح کے معاملات پر غور کرنے کے زیر مقصد مختلد پینلز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
شوری کا پہلا اجلاس ترکی میں ایسکی شہر میں منعقد ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں