ترک ہلال احمر کی رامادی کے متاثرین کے لیے امداد

عراق کے شہر رمادی پر دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے کے بعد علاقے کو ترک کرنے والوں کے لئے ترک ہلال احمر کی طرف سے دارالحکومت بغداد میں ایک ہزار افراد کی صلاحیت والا خیمہ بھیجا گیا ہے

290060
ترک ہلال احمر کی رامادی کے متاثرین کے لیے امداد

عراق کے شہر رمادی پر دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے کے بعد علاقے کو ترک کرنے والوں کے لئے ترک ہلال احمر کی طرف سے دارالحکومت بغداد میں ایک ہزار افراد کی صلاحیت والا خیمہ بھیجا گیا ہے۔
عراقی ترکمان فرنٹ کے لیڈر اور عراق قومی اسمبلی کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ارشاد صالح نے کہا ہے کہ بغداد جانے والے 50 سے 70 ہزار افراد کے لئے رہائش اور خوراک کی ضرورت ہے۔
صالح نے ٹرکش ہلال احمر کی طرف رجوع کر کے ان افراد کے لئے فوری رہائش کے سامان کا مطالبہ کیا ہے۔
اس مطالبے کے بعد ٹرکش ہلال احمر نے پہلے مرحلے میں 1000 افراد کو رہائش کی سہولت فراہم کر سکنے والے 210 خیمے علاقے کی طرف روانہ کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرکش ہلال احمر اس سے قبل بھی بغداد اور اس کے اطراف میں تقریباً 100 ٹن انسانی امداد کا سامان بھیج چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں