آج 19 مئی جنگ نجات کے آغاز کا دن ہے

ترکی کے عظیم رہنما مصطفی کمال اتا ترک 19 مئی 1919 کو سامسون پہنچے اور اتحادی حکومتوں کے قبضے کے خلاف جنگ نجات کا آغاز کیا

280062
آج 19 مئی جنگ نجات کے آغاز کا دن ہے

آج 19 مئی جنگ نجات کے آغاز کا دن ہے۔
ترکی کے عظیم رہنما مصطفی کمال اتا ترک 19 مئی 1919 کو سامسون پہنچے اور اتحادی حکومتوں کے قبضے کے خلاف جنگ نجات کا آغاز کیا۔
اس جدوجہد کے آغاز سے ایک ملت کی تاریخ نئے سرے سے رقم ہوئی اور اس دن کو مصطفی کمال اتاترک نے ترک نوجوانوں کو ایک قومی دن کے طور پر ہدیہ کیا۔
19 مئی کو ہر سال "یوم اتاترک اور یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے" کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس سال بھی اس قومی دن کو ملک بھر میں، بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں میں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں