دنیا کا سب سے بڑا پارک استنبول کو ہمارا تحفہ ہوگا: داوداولو

وزیراعظم داود اولو نے کہا کہ استنبول اپنے ماضی اور شاندار مستقبل کا تحفظ خود کرنے کا اہل ہے جس کی خوبصورتی میں ایک مزید اضافہ دنیا کے سب سے بڑے پارک کی یہاں تعمیر سے ہوگا

270669
دنیا کا سب سے بڑا پارک استنبول کو ہمارا تحفہ ہوگا: داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے عوام کو خوشخبری دی ہے استنبول شہر میں دنیا کا سب سے بڑا پارک تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے استنبول میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کے دوران کہا کہ استنبول کے تاریخی مقامات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
جناب داود اولو نے کہا کہ استنبول اپنے ماضی اور شاندار مستقبل کا تحفظ خود کرنے کا اہل ہے جس کی خوبصورتی میں ایک مزید اضافہ دنیا کے سب سے بڑے پارک کی یہاں تعمیر سے ہوگا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں