عراقی صدر معصوم کا انقرہ میں خیر مقدم

مزارِ اتاترک پر پھول چڑھاتے ہوئے احترامً خاموشی اختیار کرنے والے معصوم نے یہاں پر موجود خصوصی رجسڑ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

245697
عراقی صدر معصوم کا انقرہ میں خیر مقدم

عراقی صدر فواد معصوم صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر انقرہ کے دورے پر تشریف لائے ہیں، انہوں نے اولین طور پر مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔
مزارِ اتاترک پر پھول چڑھاتے ہوئے احترامً خاموشی اختیار کرنے والے معصوم نے یہاں پر موجود خصوصی رجسڑ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "عراقی عوام ترکی کی سیاسی ، اقتصادی اور شعبوں میں کامیابیوں سے متاثر ہیں۔ اس ضمن میں ہم ترکی کے بانی مصطفی ٰ کمال کے بنیادی کردار کو ہر گز فراموش نہیں کر سکتے۔"
صدر رجب طیب ایردوان نے مہمان صدر کا ایوانِ صدارت میں سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ بالمشافہ اور بین الافود مذاکرات کے بعد ایردوان اور معصوم مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔
معصوم بعد ازاں قومی اسمبلی میں اسپیکر جمیل چیچک کے ہمراہ بین الافود مذاکرات میں حصہ لیں گے اور پھر وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کریں گے۔
عراقی صدر کل استنبول مین معرکہ ہائے چناق قلعے کی صد سالہ یاد میں منعقد ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں