صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے استنبول میٹرو لائن کا افتتاح

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے استنبول لیونت حسار عستو میٹرو لائن کا افتتاح کیا ۔

242347
صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے استنبول میٹرو لائن کا افتتاح


صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے استنبول لیونت حسار عستو میٹرو لائن کا افتتاح کیا ۔
صدر ایردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول دنیا کے طویل ترین ریلوے سسٹمزمیں سے ایک کا مالک بننے کے ہدف کی جانب تیزی کیساتھ گامزن ہے ۔ ہم اسوقت جاری اور تیاری کے مرحلےکے منصوبوں کیساتھ موجودہ 144 کلومیٹر کے زیر زمین سسٹم کو 2019 تک 430 کلو میٹر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ اسطرح استنبول جیسے دنیا کے عظیم ترین ایک میٹروپول شہر میں آمدورفت کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں